ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہندوستان گزشتہ 20 سال میں فیفا کی بہترین رینکنگ پر

ہندوستان گزشتہ 20 سال میں فیفا کی بہترین رینکنگ پر

Thu, 06 Apr 2017 21:19:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کمبوڈیا اور میانمار کے خلاف حال ہی میں مثبت نتائج حاصل کرنے پر ہندوستانی فٹ بال ٹیم فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر 101 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ 20 سے زائد سالوں میں اس کی بہترین رینکنگ ہے۔ہندوستان گزشتہ ماہ تک 132 ویں مقام پر تھا لیکن کمبوڈیا کے خلاف بین الاقوامی دوستی میچ میں 3۔2 اور میانمار کے خلاف اے ایف سی ایشیا کپ کوالیفائر میں 1۔0 کی جیت سے وہ 31 مقام کی لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا۔اس سے ہندوستان دو دہائی کے بعد پہلی بارٹاپ 100 میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ہندوستان کی سب سے بہترین فیفا رینکنگ 94 ہے جو اس نے فروری 1996 میں حاصل کی تھی، اس کے علاوہ ہندوستان نومبر 1993 میں 99 ویں اور اکتوبر 1993، دسمبر 1993 اور اپریل 1996 میں 100 ویں مقام پر رہا تھا۔ گزشتہ دو سالوں میں ہندوستانی ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی کی۔اس دوران اس نے 13 میچ( بھوٹان کے خلاف غیر مجاز میچ سمیت) کھیلے اور ان میں سے 11 میں جیت درج کی۔ اس دوران اس نے کل 31 گول کئے۔ قومی کوچ اسٹیفنیانسٹینٹان نے اسے پوری ٹیم کوشش بتایا۔


Share: